غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی

مردان، غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل کر دیئے گئے، اس کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رستم میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل کر دیئے گئے، پولیس نے بتایا ہے کہ قجیر بانڈہ جلال میں ملزم ذوالفقار نے فائرنگ کر کے مصطفی خان اور مسماة کرن کو قتل کیا۔
رپورٹ کے مطابق مقتول کے بھائی ہارون الرشید کی دعویداری پر ملزم ذوالفقار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس تھانہ رستم نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے ملاقات، عدالت نے علی امین کی درخواست ہدایت کیساتھ نمٹا دی