اپرکرم اور پاراچنار مشران کا جرگہ

کوہاٹ، اپرکرم اور پاراچنار مشران کا جرگہ آج کمشنر ہاؤس میں ہوگا

ویب ڈیسک: اپرکرم اور پاراچنار مشران کا جرگہ آج کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ایک بار پھر منعقد ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پچھلے چند ہفتوں میں سامان رسد کی 313 گاڑیاں مختلف قافلوں کے ذریعے کرم پہنچائی جا چکی ہیں، جس کا بنیادی مقصد علاقے میں بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنایا جانا ہے، اور اس سے ایسا ہی ممکن ہکو رہا ہے۔
دوسری جانب بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی ہے۔ اپرکرم اور پاراچنار کے مشران کا جرگہ آج کمشنر ہاؤس میں منعقد ہوگا، یاد رہے کہ 25 جنوری کو ہونے والے جرگے میں مشران کی عدم شرکت کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کو مسمار کرنے کا عمل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، تاکہ علاقے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے، اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بھی آج ہنگو میں ٹی ڈی پی کیمپ کا دورہ کریں گے تاکہ متاثرین کی حالت زار اور ضروریات کا جائزہ لیا جا سکے۔
دریں اثنا کمشنر کوہاٹ سید معتصم شاہ اور آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے لوئر کرم کے بگن بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر خزانہ کا پاک برطانیہ باہمی اعتماد اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ