حیات آباد سے لاپتہ 4بھائیوں

پشاورہائی کورٹ: حیات آباد سے لاپتہ 4بھائیوں کے کیس میں وفاق کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: پشاورہائی کورٹ کی جانب سے حیات آباد سے لاپتہ 4بھائیوں کے کیس میں وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حیات آباد سے الکوزی خان کے 4 لاپتا بھائیوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ دوارن سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک سال قبل درخواست گزاروں کو حیات آباد سے اٹھایا گیا۔ یہ درخواست عدالت میں زیر سماعت تھی اس دوران فیملی نے درخواست واپس لی کہ ہماری بات ہورہی ہے۔
وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ جنہوں نے اٹھایا تھا، انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان کو بحفاظت واپس کریں گے، آپ درخواست واپس لے لیں، مگر ابھی تک لاپتہ افراد کو واپس نہیں کیا گیا۔
عدالت کی جانب سے حیات آباد سے لاپتہ 4بھائیوں کے کیس میں وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیرِ اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ