وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی

عمر ایوب کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو تردید

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں صرف افواہ ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہو رہی، پارٹی کی صوبائِی قیادت کی تبدیلی ان کی مرضی سےہوئی ہے۔
ہری پور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونےکی وجہ 9 مئی اور 26 نومبرپرکمیشن نہ بننا ہے۔ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پرچھاپا مارا گیا۔
عمر ایوب کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو تردید کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام خبریں محض ایک افواہ سے زیادہ کچھ نہیں، یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹانے اور جنید اکبر کو ان کی جگہ صدر بنانے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کی تبدیلی کی باتیں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سہ ملکی سیریز کیلئے کیویز پاکستان پہنچ گئے،پروٹیز جمعے کو پہنچیں گے