ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سنے تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیاگیا جس کے مطابق یکم اور دو فروری کو عام تعطیل ہے۔
اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 31 جنوری تک جاری کی جائے۔
سرکاری ملازمین نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
