Rescue 1122 Corona

ایک سال کے دوران ریسکیو 1122 کا دائرہ کار 29 اضلاع تک پہنچا دیا ہے

پشاور: وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے مطابق ایک سال کے دوران ریسکیو 1122 کا دائرہ کار 29 اضلاع تک پہنچا دیا ہے، گزشتہ سال تک یہ ایمرجنسی سروس صرف 17 اضلاع تک تھی، ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس اب تمام قبائلی اضلاع میں میسر ہے، صوبائی حکومت نے پورے صوبے میں ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے،

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

اس سال ریسکیو 1122 سروس کو مزید 6 اضلاع تک توسیع دیں گے، مزید 6 اضلاع تک رسائی ایمرجنسی سروس پورے صوبے میں میسر ہو جائے گی، کورونا وباء کے دوران ریسکیو 1122 نے بہت انسانی زندگیاں بچائی ہیں، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنا رہی ہے، خیبرپختونخوا کی ساری آبادی کو صحت کاڈرز دے رہے ہیں، صحت کارڈز کے ذریعے صوبے کے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم