پراپرٹی سیکٹر میں تیزی لانے

پراپرٹی سیکٹر میں تیزی لانے کے لئے بڑے فیصلے زیر غور

ویب ڈیسک: ملک میں پراپرٹی سیکٹر میں تیزی لانے کے لئے حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے زیر غور ہیں، جلد ہی ٹیکسز میں کمی کا اعلان سامنے آنے کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کے لیے جائیداد کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی پر غور کررہی ہے، البتہ پراپرٹی سیکٹر پرٹیکس کی شرح میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیا جائے گا، جس کے بعد رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے جامع پیکیج متعارف کروایا جائے گا، جس کا بنیادی مقصد اس سیکٹر میں تیزی لانا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بھی 4فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ٹیکس کی شرح میں کمی کا مقصد پراپرٹی سیکٹرکے کاروبار میں تیزی لانا ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح میں کمی کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا جب کہ وزیراعظم بھی ٹیکس ریٹ میں کمی کی ہدایت کر چکے ہیں ، جس پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے جامع پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔ اگرا ئی ایم ایف مان جاتا ہے تو اس صورت میں پیکیج متعارف کروادیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت3فلسطینی شہید