بنوں میں فورسز کا آپریشن

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت ہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  عیسی خیل قوم مان گئی، بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا اعلان