ویب ڈیسک: گلیات میں خیرا گلی کے مقام پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خیرا گلی کے مقام پرجنگل میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔
کنٹرول روم ایبٹ آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکل بمعہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ۔
ترجمان ریسکیو ایبٹ آباد کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔
