ویب ڈیسک: بٹ خیلہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دکاندار قتل ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتول کی شناخت ظفر حیات سکنہ بنوں کے نام سے ہوئی ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔
