شہبازشریف کی شہزادہ محمد بن فہد

وزیراعظم شہبازشریف کی شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر تعزیت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر تعزیت، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام سے بھی شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی. وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبرسن کر دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیزمرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنرتھے.
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی اپنے ملک سعودی عرب، اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حسنین کے علاج کا وعدہ پورا کریں، لواحقین کا مطالبہ