کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد

ضلع کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد جاری، 10 بنکرز تباہ

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد جاری، 10 بنکرز تباہ کر دیئے گئے، جبکہ آج مزید بنکرز تباہ کئے جانے کا آپریشن کیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 بنکرز ختم کر دیئے گئےم، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 10 بنکرز تباہ کئے گئے ہیں، آج بھی متعدد بنکرز کو ختم کرنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں 250 سے زائد غیر قانونی بنکرز قائم ہیں، جاری آپریشن کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے قائم بنکرز کو تباہ کیا جا رہا ہے، بنکر ختم کئے جانے کے آپریشن میں‌انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم و پاراچنار کے عوام کیلئے گزشتہ روز 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بحفاظت پہنچا، قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور میں پراسرار دھماکے سے ایک شخص زخمی،تفتیش شروع کردی گئی