CM MEETING 1 scaled 1

سمارٹ لاک ڈاون کو مزیر موثر بنانے کے لئے وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاون سے متلعق معاملات کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا،  چیف سیکرٹری،  آئی جی پی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس کو صوبے کے مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون کی صورتحال پر بریفنگ دی،

پشاور سمیت دیگر اضلاع کے ہاٹ سپاٹس میں سمارٹ لاک ڈاون کو مزیر موثر بنانے کے لئے اقدامات پر غورکیا گیا، اس مقصد کے لئے متعلقہ منتخب عوام نمائندوں کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ کیا، لا ئحہ عمل ترتیب دینے کے بعد منظوری کے لئے صوبائی ٹاسک فورس کو پیش کی جائے گی،

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے

ہمارے تمام اقدامات کا مقصد کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنا اور لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے، ہم اپنے لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے صوبے کے معروضی حالات کے مطابق فیصلے کریں گے، وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کے سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس جو بھی اقدامات کرے متعلقہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے کرے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری