ویب ڈیسک: غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، شمالی غزہ آنے والوں نے تباہ مکانات کے قریب عارضی پناہ گاہیں قائم کرلیں، 3 لاکھ جبری بے دخل افراد شمالی غزہ میںلوٹ چکے ہیں.
تفصیلات کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ جبری بے دخل افراد شمالی غزہ میں اپنے پیاروں سمیت لوٹ چکے ہیں، یہ ان کی مشکلات کم کرنے میںزیادہ معاون اقدام تو نہیں لیکن اپنے علاقے سے دوری انہیں مزید مشکلات میںڈال رہی تھی ، اس لئے ان کی واپسی اچھا اقدام ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے علاقوں کو لوٹنے والے ان فلسطینیوں کو واپسی پر تباہی کے سوا کچھ نہ ملا، انہوں نے ان تباہ حال مکانات کے قریب عارضی پناہ گاہیں قائم کرلیں، لیکن بہر حال اپنے علاقوںکو وہ لوٹ چکے ہیں، اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، ضروریات بہت زیادہ ہیں اور عوسائل ان کے مقالبے میںنہ ہونے کے برابر ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیل کا جبر اب بند ہونا چاہئے۔
دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری ہے، جنین کیمپ پر حملے میں اسرائیلی فوج نے مسجد کو بھی شہید کردیا، قابض فورسز نے بلڈوزرز سے متعدد گھر تباہ کر دیئے، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے جبکہ سینکڑوں کو حراست میں لیا گیا۔
