حکومت گیس منقطع کرنے کے نوٹس

حکومت گیس منقطع کرنے کے نوٹس بھیجے، صنعتکار مزید بوجھ اٹھانے سے قاصر

ویب ڈیسک: بجلی کے بعد گیس ٹیرف اور اس پر بڑھتی لیوی نے بھی صنعتکاروں کو دبوچ لیا، زیادہ ٹیرف پر لیوی کے اضافی بوجھ کی وجہ سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس منقطع کرنے کے نوٹس بھیجے، ان کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتکار مزید بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں.
تفصیلات کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس رکھنے والی برآمدی اور غیر برآمدی صنعت نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں حکومت گیس منقطع کرنے کے نوٹس بھیجے کیونکہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئے گیس ٹیرف پر لیوی کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتی۔ حکومت نے اوگرا کی ہدایات پر سی پی پیز کے لیے گیس کے نئے ٹیرف 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، جس پر صنعت کاروں نے سخت اعتراض کیا ہے۔
اس معاملے پر صنعت کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت ایل این جی سیکٹر کو آزاد کرے اور صنعت کو اجازت دے کہ وہ اپنی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی درآمد کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ گیس کی فراہمی ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012 کے تحت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئریشن کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد