ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران غیر معیاتی اور بیماریوں کا موجب بننے والے مختلف مصالحہ جات کے 13یونٹ سیل کر دیئے گئے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری پاپس، چپس، نمکو اور مصالحہ جات کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، اور فوڈ اتھارٹی نے 15 روزہ پاپڑ، چپس، نمکو اور مصالحہ جات ٹیسٹنگ مہم چلائی، ان نمونوں میں افلاٹاکسینز اور فری فیٹی ایسڈ، پراکسائیڈ ویلیو اورنمی کی زیادہ ہونے پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مصالحہ جات، سیزننگ پاؤڈر کے 27 نمونوں میں افلا ٹاکسینز رپورٹ ہوئی جو پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور کینسر کا سبب بن سکتی ہے، اس پر پشاور ڈویژن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پاپڑ، چپس،نمکو اورمصالحہ جات کے 13 یونٹس سیل کر دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق مردان ڈویژن میں 3 یونٹس، ملاکنڈ میں 7، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں ایک،ایک پروڈکشن یونٹ سیل کیا گیاہے، جبکہ ان یونٹس کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق ان مالکان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کےترجمان نے بتایا کہ پاپس، چپس اور مصالحہ جات کے حصوصی ٹیسٹنگ مہم کے دوران 462 نمونے چیک کیے گئے تھے، نتائج آنے پر پاپس کے 175 نمونوں میں سے 93 تسلی بخش جبکہ 82غیر معیاری قرار پائے گئے، نمکو کے 24 نمونوں میں سے 16 پاس سیزننگ پاؤڈر کے 160 نمونوں میں سے 131 تسلی بخش جبکہ 29 غیر معیاری قرار پائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کری پاؤڈر کے 103 نمونوں میں 74 پاس جبکہ 29 فیل ثابت ہوئے، 27 نمونوں میں افلاٹاکسینز کی مقدار قومی و بین الاقوامی سٹینڈرڈ سے زیادہ رپورٹ ہوئی، پاپس کے 46.2، نمکوکے 33.3، سیزننگ پاؤڈرکے 18.1 جبکہ کری پاؤڈر کے 28.1 فیصد نمونے غیر معیاری قرار پائے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کا کہنا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی پندرہ روز ٹیسٹنگ مہم چلائی گئی، ایسی خصوصی ٹیسٹنگ مہمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایسی ٹیسٹنگ مہمات کا مقصد کسی کے کاروبار کو بند یا خراب کرنا نہیں بلکہ فوڈ سیفٹی کو یقینی بنا کر اسکے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران غیر معیاتی اور بیماریوں کا موجب بننے والے مختلف مصالحہ جات کے 13یونٹ سیل کر دیئے گئے۔
