download 19 2

یونیورسٹیوں کو کھولا جائے ہماری تعلیم اور پیسہ ضائع ہو رہاہے

ہری پور:یونیورسٹیوں کو کھولا جائے ہماری تعلیم اور پیسہ ضائع ہو رہاہے، طلباء کے مطابق ٹرانسپورٹ فنڈ،لائبریری فنڈ سکیورٹی اور ٹیوشن فیس کے نام پر ہزاروں روپے ہم جمع کرواتے ہیں،یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء نے ہری پور پریس کلب میں گزشتہ روز حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا اور اہنے مطالبات پیش کئے،

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریبا 3/4ماہ سے ہمارہ تعلیمی نظام معطل ہے ہم نے فیسیں دی ہیں اور ہر سمسٹرمیں لاتعدادغریب طلباء انتہائی مشکل اور ناگفتہ حالات میں یونیورسٹیوں کو فیسیں دیتے ہیں ،ٹیوشن فیس،ٹرانسپورٹ فنڈ،سپورٹس فند،سکیورٹی فیس اور لاتعداف دوسرے فنڈ ہم بہت مشکل سے ادا کرتے ہیں

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

ہمارے والدین اپنا پیٹ کاٹ کر ہمیں پڑھاتے ہیں اور اکثر مقامی طلباء طالبات اوردیگرطلباء وطالبات دور دراز سے طلباء اتے ہیں اور یہاں آکرپتہ چلتا ہے کہ کلاس نہی ہو گی یا حکومت کی جانب سے یونیورسٹی بند ہے تو واپس لوٹ جاتے ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام تر SOPs کے مطابق جامعات کو کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت صوبے کی جامعات کو کھولنے کے احکامات جارے کرے تا کہ تعلیم کا ضیاء نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج