ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان ایک بار پھر ظاہر کیا جانے لگا ہے، اب کی بار سپیکر بابر سلیم سواتی کو ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، فیصل ترکئی اور قاسم علی شاہ بحی نشانے پر آ گئے، ان سے قلمدان واپس لینے کا امکان ہے، جبکہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تیمور سلیم جھگڑا اور علی زمان کو بھی نئے قلمدان مل سکتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے 31 جنوری کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے.
صوبائی کابینہ کے اس اجلاس میںمختلف اہم فیصلے متوقع ہیں۔
