اسرائیل نے شام کی پہاڑی جبل

اسرائیل نے شام کی پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: اسرائیل نے شام کی پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا، اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شام کی پہاڑی جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے، یہاں سے دمشق کا براہ راست نظارہ ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی شدید ترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے کرم کیلئے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ، ہیلی کاپٹر سروس بھی جاری