ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، عالمی سطح پر قیمتوں مین اتار چڑھاو کے باعث ڈیزل 6 روپے اور پیٹرول 3 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافے کا امکان ہے، اس دوران ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔
رواں سال حکومت کی جانب سے عوام کو دوسرا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سال کے پہلے مہینے دوسری بار ہوا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں تاہم دسمبر میں پہلی مرتبہ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 81.56 ڈالر اور امریکی خام تیل کی قیمت 79.65 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آئی۔ اس لَئے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ مہنگائی کے ستائے عوام پر کسی بم سے کم نہیںہوگا.
