ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دہرےقتل کی واردات رپورٹ، شوہر کے ہاتھوں خاتون مبینہ تعلقات پر قتل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں خاوند نے دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو مبینہ تعلقات پر آشنا سمیت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول نوجوان کی شناخت شاہجہان قوم آفریدی اور خاتون کی شناخت مرمینہ زوجہ رحم دین کے نام سے ہوئی، پولیس نے ورثا کی جانب سے رپورٹ نہ کرنے کے بعد اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔
یاد رہے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دہرےقتل کی واردات رپورٹ، شوہر کے ہاتھوں خاتون مبینہ تعلقات پر قتل کر دی گئی۔
