ویب ڈیسک: وزیراعظم کی زیرصدارت سیکورٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس دوران غیرقانونی افغانوں کے انخلا و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان پالیسی اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور، سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اپنی نوعیت کے اس اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی، اس موقع پر غیرقانونی افغانوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے وزیراعظم کی زیرصدارت سیکورٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس دوران غیرقانونی افغانوں کے انخلا و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان پالیسی اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
