3ایف آئی اے افسران سمیت

یونان کشتی حادثہ، 3ایف آئی اے افسران سمیت 10اہلکار نوکری سے برخاست

ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ان تحقیقات کے نتیجے میں 3ایف آئی اے افسران سمیت 10اہلکار نوکری سے برخاست کر دیئے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈکانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل شامل ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
سزا پانے والے یہ اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے، ترجمان کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے 21اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق