نکاح کے لوازمات

سوال
رسمِ نکاح کے فرائض کیا ہیں؟ نیز اگر مولوی دستیاب نہ ہو تو نکاح کس طرح ممکن ہوگا ؟
جواب
نکاح منعقد ہونے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین یعنی دولہا دولہن یا ان کا وکیل اور اس نکاح کے شرعی گواہ اس مجلس میں موجود ہوں، نیز خطبہ پڑھنا بھی مسنون ہے۔ اگر کوئی عالم موجود نہ ہو تو کوئی پڑھالکھا آدمی خطبہ پڑھ لے جس میں اللہ تعالی کی حمدو ثناء اور رسول اللہ ﷺ پر درود کے بعد چند آیات اور احادیث پڑھ دے، اور پھر مشہور طریقے کے مطابق ہی شوہر سے قبول کروالے تو نکاح منعقد ہو جائے گا۔اگر میاں بیوی خود ایک دوسرے سے ایجاب وقبول کریں تو بھی درست ہے۔
’’قال الترمذي: قال بعض أهل العلم: إن النکاح جائز بغیر خطبة…‘‘ الخ (الترمذي، کتاب النکاح، باب ماجاء في خطبة النکاح،۱/ ۲۱۰، تحت رقم الحدیث: ۱۱۰۵)
’’ویندب إعلانه وتقدیم خطبة‘‘. (الدر مع الرد، کراچی ۳/ ۸)
’’وفي المجتبی: یستحب أن یکون النکاح ظاهراً، وأن یکون قبله خطبة‘‘. (البحرالرائق، رشيدية ۳/ ۸۱) فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144001200878
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  شبِ برات کی حقیقت اور اس رات میں رزق اور عمر کی تقسیم کی حقیقت