امریکا اسرائیلیوں کو گرین لینڈ میں

فلسطینیوں کی جگہ امریکا اسرائیلیوں کو گرین لینڈ میں بسائے،ایران

ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جگہ امریکا اسرائیلیوں کو گرین لینڈ میں بسائے، فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کے بدلے ایسا بھی تو کیا جا سکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بےدخل کرنے کی کوشش کرے، اور انہیں گرین لینڈ میں بسائے، اس طرح امریکا ایک تیر سے دو شکار کرلے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق خطے میں مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس اور حزب اللہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں نقصانات کے باوجود خود کو دوبارہ مضبوط کررہی ہیں، یہ تنظیمیں ایک خیال اور نظریے کا نام ہیں جو ہمیشہ موجود رہے گا۔
انہوں نے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی طرف سے ایسے کسی بھی حملے کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جگہ امریکا اسرائیلیوں کو گرین لینڈ میں بسائے، فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کے بدلے ایسا بھی تو کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق