ویب ڈیسک: تنازعات کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے تیسری شادی پاکستان میں کرنے اعلان کردیا۔ 46 سالہ بالی ووڈ اداکارہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے۔
انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔ انہوں نے اپنے ہونے والے تیسرے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس آفیسر ہیں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ پاکستان سے بہت رشتے آئے اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے صرف انہیں چنا ہے، تاہم ڈوڈی خان کی انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ سے پولیس آفیسر ہونے کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے اپنی بائیو میں اداکار لکھا ہے، اور ان کی شیئر کردہ ویڈیوز میں وہ ایک ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
راکھی کا کہنا ہے کہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کروں گی، استقبالیہ بھارت، ہنی مون سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں رہائش رکھوں گی۔ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھاکہ کئی پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کرکے دبئی اور امریکا میں ہنسی خوشی رہ رہے ہیں۔ تنازعات کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے تیسری شادی پاکستان میں کرنے اعلان کردیا۔
