ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کی منصوبہ بندی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے لئے اسرائیل کی طرز کے آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کی منصوبہ بندی شروع کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، اسرائیل یہ دفاعی نظام ہزاروں راکٹوں کو روکنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع کو حکم دیا کہ وہ 60 دنوں کے ’’نیکسٹ جنریشن میزائل ڈیفنس شیلڈ‘‘ کے لئے عمل درآمد کا منصوبہ پیش کریں جو کہ بیلسٹک، ہائپرسونک اور جدید کروز میزائلوں سے بچاؤ سمیت خلائی پر مبنی انٹرسیپٹرز کو ترقی دے کر بنایا گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کی انتخابی مہم کے دوران بارہا وعدہ کیا کہ وہ امریکا کے لئے اسرائیل کی طرز کے آئرن ڈوم سسٹم کا ایک ورژن بنائیں گے، تاہم انہوں نے اس حقیقت کو نظر انداز کر دیا کہ یہ نظام مختصر فاصلے کے خطرات کے لئے بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ بین البراعظمی میزائلوں کے خلاف دفاع کے لئے موزوں نہیں ہے۔
