فی تولہ 2لاکھ 88 ہزار

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ، فی تولہ 2لاکھ 88 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں کمی کےبعد نمایاں اضافہ دیکھا جاے لگا ہے ، 2300 روپے اضافہ کے بعد سونا فی تولہ 2لاکھ 88 ہزار سے متجاوز ہو گیا .
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، جس سے عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹ اور اس سے جڑے کاروباری طبقہ متاثر ہو رہا ہے.
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں‌ 1972 روپے اضافہ ہونے کے ساتھ ہی اس کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گئی ہے ، جبکہ 2300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 2لاکھ 88 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں‌اضافہ دیکھا جانے لگا ہے ، جہاں سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 2763 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا۔ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا، فیلڈر گاڑی کھائی میں جا گری، 6 افراد زخمی