خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں

خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف،سال 22-2021ء کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی . جاری ہونے والی آڈٹ رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ او جی سی ایل میں غیرضروری ڈیلی ویجرز کو 15کروڑسے زائد ادائیگیاں، جبکہ مختلف کیڈرز کی غیر ضروری بھرتیوں پر خزانہ کو4 کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا.
خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں‌ پرونشل ڈائرکٹرز کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے غیر قانونی ادائگیوں کا انکشاف بھی کیا گیا ہے . سیکیورٹی الات اور سپیشل الاونسز کی مد میں کمپنی کو2 کروڑ30لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا . اہم تعیناتیوں میں 3کروڑ 88 لاکھ روپےکی بےضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے.

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 80 بنکرز مسمار، شہداء کے ورثا میں چیک تقسیم