ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں مصنوعی نسل کشی کے ذریعے مویشیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کا افتتاح کردیاگیا ۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی نے مصنوعی نسل کشی کے ذریعے مویشیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ہدایت دی کہ لائیو سٹاک ادویات کی سرکاری ڈسپنسریوں میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ مصنوعی نسل کشی کے دو سالہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 495 ملین روپے ہیں جس سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں جس کا مقصد بہترین نسل کے گائے کی افزائش ہے۔
فضل حکیم خان یوسفزئی نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں 799 مصنوعی نسل کشی کے مراکز قائم کیے گئے ہیںجس کے تعداد میں مستقبل میں مزید اضافہ کریں گے۔
