ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نفرت اور تقسیم پیدا کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے،پی ٹی آئی کو اب پتا چل رہا ہے کہ ان کے درمیان میر صادق اور میر جعفر کون ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈڈی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں نے شرکت نہیں کی ،اے پی سی میں آنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن اسلام آباد میں اے پی سی بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔
پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم پیدا کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے اور پی ٹی آئی کو اب پتا چل رہا ہے کہ ان کے درمیان میر صادق اور میر جعفر کون ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور آج کل اسلام آباد کے بہت چکر لگا رہے ہیں اور انہوں نے وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
