سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز

سندھ ہائیکورٹ کے 12نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کے 12نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس حسن اکبر، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی شامل ہیں۔
جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد جعفر رضا، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس ریاضت علی سہڑ، جسٹس فیض الحسن شاہ، جسٹس نثار احمد اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی نے بھی حلف اٹھا لیا ہے ۔
نئے 12 ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ :پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا