پشاور شہر میں ہلکی بارش

پشاور شہر اور مضافات میں ہلکی بارش کے بعد سردی بڑھ گئی

ویب ڈیسک: پشاور شہر اور مضافات کے علاقوں میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش کے بعد سردی بڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور شہر اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے ۔
صوبائی دارالحکومت پشاور شہر اور گردونواح میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں پراسرار دھماکے سے ایک شخص زخمی،تفتیش شروع کردی گئی