امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف

افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہوا، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہوا ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والے جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ ہم مسلسل کابل میں امر واقعہ حکام سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جانے پائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا صوبہ بھر میں16ہزار اساتذہ بھرتی کا فیصلہ