قانونی تشریح کا مقدمہ

قانونی تشریح کا مقدمہ جسٹس منصور کے بینچ میں کیسے لگا؟،وضاحت طلب

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے قانونی تشریح کا مقدمہ آئینی بینچ کے بجائے جج جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں لگانے پر وضاحت طلب کرلی۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے کیس کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اس سلسلے میں سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس منصور شاہ کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر استفسار کرتے ہوئے فکسر برانچ کے افسران کو نوٹس جاری کر کے 7روز میں وضاحت طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آئینی بینچ کا مقدمہ جسٹس منصور ریگولر بینچ میں کیسے لگ گیا، اس پر افسران وضاحتی جواب جمع کرائیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کے بنچ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کا آرٹیکل 191A تناظر میں سننے کا فیصلہ کیا تھا جس کو پریکٹس اور پروسیجر کمیٹی نے آئینی بینچ کو بھجوادیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا سپانسرڈ افغانیوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ