کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ

کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ آج ملتوی،امن معاہدے پر عملدرآمد جاری

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں آج ہونے والا گرینڈ جرگہ ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیاگیا ۔
دوسری جانب ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے، مجموعی طور پر اب تک 16بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع کرم کی صورت حال پر آج دوبارہ کوہاٹ میں ہونے والا گرینڈ جرگہ ملتوی کردیا گیا، جرگہ ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا۔
جرگہ ممبر وصی سید نے اس حوالے سے بتایا کہ جرگہ ممبران کی تعداد پوری ہوئی تو کل جرگہ ہوگا، کرم کے حالات قابو میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جرگے میں مزید بنکرز کی مسماری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسوں اور احتجاج پر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے