فلسطینیوں کی بے دخلی

فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے ،مصری صدر

ویب ڈیسک: مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے امریکی صدر کی جانب سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن بھجنے کی تجویزکو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم اس منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو خالی کرنے اور فلسطینیوں کو مصر اور اردن بھیجنے کی تجویز پر مصری صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی ایک غیر منصفانہ اقدام ہوگا اور مصر اس میں شریک نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ مصر امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کے حصول کی کوشش کرے گا۔
مصری صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق جو کچھ کہا جارہا ہے اس کے مصر کی سلامتی پر ہونے والے اثرات کے باعث بالکل برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اردن اور مصر غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو قبول کریں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں پوری غزہ پٹی کو دیکھ رہا ہوں،یہاں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کی نئی آبادکاری عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے’۔
ٹرمپ کی اس تجویز کو اردن کی جانب سے بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا سمیت 10ملکوں سے مزید 139پاکستانی بے دخل