سوات میں گاڑی حادثے کا شکار

سوات میں گاڑی حادثے کا شکار ،4افراد جاں بحق ،2زخمی

ویب ڈیسک: سوات میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
حادثہ مالم جبہ روڈ تلیگرام کے علاقہ خوڑ پٹے میں پیش آیا جہاں مینگورہ جانے والی جیپ گہری بریک فیل ہوجانے کے باعث گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تعلق خوڑ پٹے سے بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پیکا ایکٹ پھیکا ایکٹ ہے،ہم صحافیوں کیساتھ چلیں گے، فضل الرحمان