جیپ کھائی میں گرنے

مانسہرہ :جیپ کھائی میں گرنے سے بچی سمیت 2افراد جاں بحق،5 زخمی

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے بچی سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ شنکیاری کے قریب بکی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں بچی سمیت 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ5شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین کی عمران خان سے شیرافضل بارے فیصلہ واپس لینے کی درخواست