زہریلی چیز کھانے سے 2بچے

شانگلہ میں زہریلی چیز کھانے سے 2بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: شانگلہ میں زہریلی چیز کھانے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی کی حالت غیر ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ شانگلہ کی یونین کونسل رانیال کے علاقہ شانگڑئی میں پیش آیا جہاں تین بچوں کو گھر کے باہر کوئی زہریلی پڑی ملی جسے بچوں نے مٹھائی سمجھ کر کھا لیا ۔
زہریلی چیز کھانے کے نتیجے میں دوبچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچی کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ لڑکی اور 7سال کی لڑکی شامل ہے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  ممبران صوبائی اسمبلی پر کرپشن الزامات کی تحقیقات کیلئے سپیکرکاوزیراعلیٰ کوخط