ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کے جنین اور تلکرم پر حملے تیز ہوتے جا رہے ہیں، حالیہی صیہونی بمباری میں 21 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے. دوسری جانب گرفتاریوں کا سلسلہ بھی دھڑلے سے جاری ہے، مزید 60 سے زائد فلسطینی گرفتار کر لئے گئے ہیں، جہاں ایک طرف قیدیوں کی رہائی ہو رہی ہے وہیں اسرائیلی جیلیں فلسطینیوں سے ایک بار پھر بھری جا رہی ہیں.
ادھر غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کی تباہ حال علاقوں میں واپسی جاری ہے، 5لاکھ سے زائد فلسطینی تباہ شدہ شمالی غزہ میں اپنے گھروںکو لوٹ گئے ہیں، غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوگئی، تو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظلم و بربریت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں غزہ کے ہسپتالوں میں63لاشیں لائی گئیں،59 لاشیں تباہ عمارتوں، میدانوں اور سڑکوں سے اٹھائی گئی تھیں.
اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد47ہزار417 تک پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کے جنین اور تلکرم پر حملے تیز ہوتے جا رہے ہیں، حالیہی صیہونی بمباری میں 21 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے.
