ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف سے محسن نقوی کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اس دوران دیگر اہم امور سمیت دورہ امریکہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلآت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
اس ملاقات میں وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، محسن نقوی نے وزیر اعظم کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف سے محسن نقوی کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اس دوران دیگر اہم امور سمیت دورہ امریکہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
