پاراچنار میں بنکرز کی مسماری

پاراچنار میں بنکرز کی مسماری جاری، مزید 4 بنکرز اڑا دیئے گئے

ویب ڈیسک: ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مزید 4 بنکرز اڑا دیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحصیل لوئر کرم کے علاقوں بالش خیل اور خار کلی میں مزید چار بنکرز بارودی مواد سے آڑائے گئے، جبکہ لوئر کرم علی زئی اور ٹالوکنج اور بادشاہ کوٹ میں بھی بنکرز مسماری کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ بنکرز خالی کرنے اور مسماری کے بعد ان مقامات میں پولیس و فورسز کی نفری تعینات کی جا رہی یے۔
دوسری طرف اشیائے خوردونوش علاقے کیلئے تاحال پورے نہ کئے جا سکے، جس سے عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں، شہری اٹے اور گھی کی تلاش اور خریداری میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ تاجر رہنما حاجی رؤف کا کہنا ہے کہ ٹل ہنگو میں کھڑی گاڑیوں و ٹینکرز کیلئے اج بھی کوششیں جاری ہیں، عوام نمے حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ آٹا، چینی اور گھی کی زیادہ سے زیادہ گاڑیاں لائی جائیں۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ تین مہینے بعد صرف 05 ٹینکرز پٹرول ڈیزل بھی ختم ہوگیا ہے، ادھر ادویات کی بھی شدید قلت ہے، ڈی سی کرم کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مزید 4 بنکرز اڑا دیئے گئے۔ اس سے قبل 10 بنکرز مسمار کئے گئے ہیں. جرگہ مشران کی جانب سے آج بھی ایک بیٹھک کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی