ویب ڈیسک: امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، اس ویڈیو میں ایک لمحے کیلئے جو ستارہ نما روشنی دکھائی گئی ہے، اسے سب نے محفوظ کر لیا ہے۔
حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اس لمحے کو محفوظ کر لیا گیا ہے جب مسافر طیارہ ہوائی اڈے کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا جاتا ہے اور اس سے ایک روشنی برق کے کوندے کی طرح چمکتی ہے اور اس کے ساتھ ہی کئی قیمتی جانوں کا سورج غروب ہو جاتا ہے۔ ویڈیو میں طیارے اور ہیلی کاپٹر کو قریب سے ایک دوسرے سے ٹکراتے دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں دور اور قریب کے اینگل سے مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، اس ویڈیو میں ایک لمحے کیلئے جو ستارہ نما روشنی دکھائی گئی ہے، اسے سب نے محفوظ کر لیا ہے۔
