سینیٹر باب مینینڈیز کو 11 سال

کرپشن کیس، سابق امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کو 11 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: کرپشن کیس میں سابق امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کو 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی، یاد رہے کہ کرپشن الزامات پر سزا پانے والے سابق سینیٹر باب ریاست نیو جرسی سے سینیٹر رہے ہیں۔
سینیٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر 10لاکھ ڈالر نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت کے طورپر لی تھیں۔
یاد رہے 71 برس کے باب مینینڈیز پر پچھلے سال مین ہیٹن کی عدالت نے بھی فرد جرم عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، مزدہ ٹرک اور کار میں تصادم، 2خواتین سمیت 5افراد زخمی