پاراچنار کیلئے امدادی سامان پر مشتمل

پاراچنار کیلئے امدادی سامان پر مشتمل ایک اور قافلہ آج روانہ ہو گا

ویب ڈیسک: پاراچنار کیلئے امدادی سامان پر مشتمل ایک اور قافلہ آج روانہ ہو گا، قافلے میں اشیاءخورونوش سمیت سبزیاں،پھل اوردیگراجناس شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار کیلئے امدادی سامان پر مشتمل 100 گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ آج پاڑا چنار کے لیے روانہ ہوگا ، جس میں اشیائے خوردونوش سمیت سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قافلہ میں شامل ہونے والی گاڑیاں مختلف علاقوں سے ہو کر ٹل میں جمع ہوں گی اور اس کے بعد روانہ ہوں گی، قافلے کی سکیورٹی کیلئےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی شاہراہ پر چیکنگ اور کلیئرنس جاری ہے، دونوں فریقین کے بنکرز مسماری کا سلسلہ بھی مرحلہ وار جاری ہے، گزشتہ روز کوہاٹ میں ہونے والا جرگہ اراکین کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کشمیر میں بھارتی مظالم ، پاکستان کا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط