ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مزید 3اسرائیلی قیدی آج رہائی پائِیں گے، جبکہ اسرائیل 110 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
ذرائع کےمطابق مزید 3اسرائیلی قیدی آج رہائی پائِیں گے، ان اسرائیلی قیدیوں میں 19 سالہ فوجی خاتون اگم برجر، 29 سالہ خاتون اربل یہود اور80 سالہ گیڈی موشے موزس شامل ہیں، حماس کی جانب سے 5 تھائی باشندوں کی رہائی بھی متوقع ہے۔
اس کے بدلے میں 110 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی جانب سے رہائی مہلے گی، ان فلسطینیوں میں عمر قید کے 32 قیدی جبکہ 30 بچے بھی شامل ہیں۔
