امریکہ پر پیوٹن کو مارنے

روسی ترجمان کا امریکہ پر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کا الزام

ویب ڈیسک: روسی ترجمان کی جانب سے امریکہ پر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان روسی ایوان صدر کریملن نے امریکہ پر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کے قتل کی سازش جوبائیڈن کے دور میں ہوئی۔
ترجمان روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کا قتل ایٹمی جنگ کی راہ ہموار کرے گا، جوبائیڈن دور میں ہونے والی سازش کے بعد پیوٹن کی سکیورٹی کے لئے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن اور انٹونی بلنکن نے امریکا اور روس کے درمیان جنگ کی راہ ہموار کی، لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  6ماہ کے دوران صوبائی حکومت کا سرپلس بجٹ 169ارب روپے رہا، بیرسٹرسیف