مذہبی تہوار کمبھ میلے میں بھگدڑ

بھارت: مذہبی تہوار کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتیں 38 تک جا پہنچیں

ویب ڈیسک: بھارت میں مذہبی تہوار کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتیں 38 تک جا پہنچیں، جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، بھارتی مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ پیوٹن ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف، یوکرین جنگ خاتمے پر بات چیت