خیبرپختونخوا میں دوسرا ایم پاکس کیس

خیبرپختونخوا میں دوسرا ایم پاکس کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 11 ہو گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سال کا دوسرا ایم پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی صوبے میں مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔
اس حوالے سے مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی ہے، جو کہ رواں سال 2025 کا دوسرا ایم پاکس کیس ہے۔
ذرائع کے مطابق 2022ء سے لے کر اب تک صوبے میں ایم پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ بچی والدین کے ہمراہ قطر سے پشاور ائیر پورٹ پر اتری۔
محکمہ صحت نے بچی میں وائرس کی تصدیق کے بعد والدین کی تشخیص شروع کردی ہے۔ یاد رہے خیبرپختونخوا میں سال کا دوسرا ایم پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی صوبے میں مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منصور اورجسٹس منیب اختر نےجوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا